وزیراعلیٰ بلوچستان کا منگوچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:46

وزیراعلیٰ بلوچستان کا منگوچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگوچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہائی وے پولیس اور انتظامیہ قومی شاہراہوں پر برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہونے کے خطرات کے پیش نظر ٹریفک کے لئے خصوصی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی رفتار پر کڑی نظر رکھی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں