ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی (آج)کسان مارچ کے موقع پراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں،روزی خان کاکڑ

اتوار 23 جنوری 2022 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی کسان کش پالیسیوں اور کھاد کی مصنوعی قلت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرآج (پیر) کو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کسان مارچ کے موقع پراحتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے پارٹی کے جیالے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے موجودہ دورحکومت میں کسانوں کوفصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے وہ دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں نااہل عمران نیازی کی کسان کش پالیسیوں کے خلاف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرآج بلوچستان بھر میں کسان مارچ کے موقع پرریلیاںنکالی اوراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کا کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا ،سلیکٹڈ حکومت کسانؤں کوکھاد کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اورکسان کھاد کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور مافیاز سے مہنگے داموں کھاد خریدرہے ہیں جس سے ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا ک بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور صوبائی سطح پر کچلاک میںآج کسان مارچ کے حوالے سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پیپلز پارٹی کے جیالے کسان ریلیوںاوراحتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے موجودہ حکمرانوں سے نفرت اور کسانوں سے یکجہتی کااظہارکریں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments