تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر د و مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے د و مبینہ دہشتگرد وں گرفتار کر لیاجبکہ اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق بدھ کو سی ٹی ڈی مکران کو ایم 8شاہراہ پر بلیدہ کراس کے مقام پرکالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی (بی آر ای) سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3.8 گرام دھماکہ خیز مواد، 78انچ پرائما کارڈ تار، 2ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں