
حضرت ابو بکر صدیق ؓحضور ؐکے جانثار ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے جانثاری اور وفا کے انمٹ نقوش چھوڑے ،مولانا عبد الرحمن رفیق
آپ کا شمار ان دس خوشنصیب صحابہ میں بھی ہے جنہیں سرور کونین نے دنیا میں ہی جنت کی بشاورت سنا ئی، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر ودیگر کا بیان
بدھ 26 جنوری 2022 23:10
(جاری ہے)
آپ کا شمار ان دس خوشنصیب صحابہ میں بھی ہے جنہیں سرور کونین نے دنیا میں ہی جنت کی بشاورت سنا ئی۔جب قریش مکہ کے مظالم اپنی انتہا کو چھونے لگے تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں کو ہجرت کی اجازت دے دی۔ اہل ایمان کی بڑی تعداد نے اس پر لبیک کہا ہجرت کرنا شروع کردی۔
اس موقع پر آپ بھی حکم نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سرتسلیم خم کرتے ہوئے سفر پر روانہ ہوگئے۔اس موقعے پرحضرت علی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بستر پرسوئے تاکہ کفار کو یہ گمان رہے کہ آقا ئے دوجہاں یہیں موجود ہیں جبکہ حضرت صدیق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئے۔اس سفر کے دوران حضرت ابوبکر اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ساتھ غار ثورمیں پناہ لی جس کے بعد حضرت صدیق کو یار غار کا لقب ملا۔اس غار میں قیام کے دوران حضرت صدیق کے کالے سانپ نے پیر پر ڈس لیا لیکن آپنے کوئی ہل جل نہ کی تاکہ انکی گود میں سر رکھے آرام کرتے آقا کی نیند خراب نہ ہو اسی واقعے سے حضرت صدیق اور آقائے دو جہاں کی محبت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ آپ کو بدر ،احد،خندق،تبوک،حدیبیہ،بنی نضیر ، بنی مصطلق ،حنین، خیبر،فتح مکہ سمیت تمام غزوات میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہمراہی کا شرف حاصل رہا۔ غزوہ تبوک میں آپ نے جو اطاعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اعلی' مثال قائم کی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ اس غزوہ میں سرکاردو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ترغیب پر تمام صاحب استطاعت صحابہ نے دل کھول کر لشکر اسلامی کی امداد کی مگر ابوبکر نے ان سب پر اس طرح سبقت حاصل کی کہ آپ اپنے گھر کا سارا سامان لے آئے۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’’ اے ابوبکر ! گھر والوں کے لئے بھی کچھ چھوڑا ہے’’ تو آپ نے عرض کی ’’ گھر والوں کے لئے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کافی ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اعتماد کا اظہار تھا کہ آپ ہی مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ہوں گے چنانچہ آپ پہلے خلیفہ مسلمین منتخب ہوئے یہ ایک تاریخ ساز حقیقت ہے کہ خلیفہ المسلمین، جانشین پیغمبر حضرت ابو بکر صدیق نے خلافت کا منصب و ذمہ داری سنبھالتے ہی پہلے روز اپنے خطبے میں جس منشو ر کا اعلان فرمایا پورے دور خلافت میں اس کے ہر حرف کی مکمل پاسداری کی۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کوئٹہ سے متعلقہ
کوئٹہ خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے، حمزہ شہباز
-
صدرِ پاکستان وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں
-
عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ
-
حکومت ڈالر کے پر کاٹنے میں ناکام ‘ انٹربینک میں بھی ڈبل سینچری
-
نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا،عامر لیاقت کا نیا ویڈیو پیغام
-
سپریم حکومت شخصیات کی جانب سے زیرالتوا مقدمات کی تحقیقات میں مداخلت پر از خود نوٹس
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات‘یوکرین پر روس کے حملے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
ْعوام کمر کس لیں، حکومت 24گھنٹے میں تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے،مزمل اسلم
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ
-
روپے کے مقابلے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ، ڈالر ڈبل سینچری مکمل کرنے میں صرف75پیسے کی دوری پر
-
10 ماہ میں 39.3ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ معاشی استحکام کے لیے شدید نقصان دہ ہے‘محمد ندیم قریشی
-
شہباز شریف تیاری کرلیں، عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے، شاہ محمود قریشی
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.