بلو چستان میں کورونا وائرس کے 99نئے کیسز رپورٹ،متاثرین کی تعداد 34131ہو گئی

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 99نئے کیسز رپورٹ،متاثرین کی تعداد 34131ہو گئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی10اضلا ع سے کوروناوائرس کی822ٹیسٹ کئے گئے جن میںسی99ا فرادمیںکورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ339افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار7مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33315ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد449ہے جن میں سی7ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سی4کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلائو کی شرح12.04فیصدریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں