سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کاالاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر(آج )کو سول سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کرنے کا اعلان

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن نے الاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری نہ ہونے پر(آج)جمعرات 27جنوری کو سول سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

صدر سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن عبدالخالق زہری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم سائلین کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پچھلے دو مہینے سے ٹوکن احتجاج پر تھے،،،محکمہ خزانہ ،، محکمہ نظم ونسق اور چیف سیکرٹری الاونسز میں اضافے کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں ، تاہم الاؤنس کی فائل وزیراعلی سیکرٹریٹ میں مبینہ طور پر وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری نے روک رکھی ہے،صدر سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن عبدالخالق زہری نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کو کل مکمل طور پر بند کیا جائے گا ، تالہ بندی پر معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں شدت لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments