سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا جرم ثابت ،5سال قید اور 8کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

منگل 17 مئی 2022 15:28

سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا جرم ثابت ،5سال قید اور 8کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور 8کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، ترجمان نیب کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کیجج جناب آفتاب احمد لون نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر حاضر سروس سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عمران گچکی کو 8 کروڑ جرمانہ اور5 سال قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاترجمان کے مطابق عدالت کے حکم پر سیکرٹری کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائدادیں، نقد رقم اور سونا بحق سرکار ضبط کرلیا گیا، واضح رہے کہ عمران گچکی پر بطور وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری کی حیثیت سے کرپشن کرتے ہوئے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے اورکروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام تھا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں