شہری انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کااندراج ،تصحیح اور منتقل کرنے کے لئے ڈسپلے مراکز کا معائنہ کریں ،ضلعی الیکشن کمشنر لسبیلہ

جمعہ 20 مئی 2022 17:07

شہری  انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کااندراج ،تصحیح  اور منتقل کرنے کے لئے ڈسپلے مراکز کا معائنہ کریں ،ضلعی الیکشن کمشنر لسبیلہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ڈسپلے سینٹر کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا آخری مرحلہ 21 مئی 2022 سے شروع کیا جا رہا ہے اور 19 جون 2022 تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ضلعی الیکشن کمشنر لسبیلہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسڑکٹ لسبیلہ میں 42 ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں ، عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ایریاز کے متعلقہ ڈسپلے سینٹر کا دورہ کریں ، اپنے ووٹ کو چیک کریں ، اپنے ووٹ کو اندراج کروائیں ، اعلامیے کے مطابق شہری انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کااندراج یا تصیح اور منتقل کرنے کے لئے ڈسپلے مراکز کا معائنہ کریں ، اپنے مستقل یا عارضی پتے پر ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ کیلئے متعلقہ قریبی آفس سے رجوع کیا جاسکتاہے، اعلامیے کے مطابق تیسرے پتے پر اندراج کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا ہے۔

صرف سرکاری ملازم کو تیسرے ایڈریس پر ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں