وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کیلئے 60 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دیدی

جمعہ 27 مئی 2022 23:23

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کیلئے 60 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دیدی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کے لئے 60 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دے دی، جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کے لئے محکمہ داخلہ بلو چستان کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظور ی دیتے ہوئے 60 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دے دی یہ فنڈ ز بلدیاتی الیکشن کے دوران اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور انکی لاجسٹک سہولیات کے لئے برؤے کار لائے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں