الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی عوام کے معائنے کیلئے قائم ڈسپلے سنٹرز کی میعاد میں 19 جون سے 30 جون تک توسیع کر دی ہے،عبدالودود

ہفتہ 25 جون 2022 15:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ضلعی الیکشن کمشنر چمن عبدالودودنے کہا کے کہ الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے پیش نظر غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی عوام کے معائنے کے لئے قائم ڈسپلے سنٹرز کی میعاد میں 19 جون سے 30 جون 2022 تک توسیع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں اگلے عام انتخابات میں استعمال کے لئے گزشتہ سال سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع چمن میں 19 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن پر غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کے لئے رکھی گئی ہیں۔ عوام اپنے ووٹ کی تفصیلات 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کریں۔ ووٹ کی درستگی/ اخراج/ کوائف کی درستگی کے لئے نزدیکی ڈسپلے سنٹر تشریف لے جائیں، آپ اپنے علاقے کی ووٹر لسٹ میں غیر متعلقہ یا فوت شدہ ووٹر کے اخراج کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسپلے سینٹرز/ڈسپلے سینٹر انچارجز کی تفصیلات میڈیا نمائندگان کے ساتھ بھی شیئر کئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں