پاکستان میں آباد تمام اقلیتیں ہمارے ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو

جمعرات 11 اگست 2022 22:45

پاکستان میں آباد تمام اقلیتیں ہمارے ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میں آباد تمام اقلیتیں ہمارے ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور صوبائی حکومت بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے جس کے لئے صوبائی سطح پر اقلیتی امور کا محکمہ بھی بنایا گیا ہے جبکہ حکومت نے اقلیتوں کے لیے ملازمتوں میں مختصں کوٹے میں اضافہ بھی کیا ہے اور مختص کوٹے پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو شامل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اور آئین پاکستان بھی اقلیتوں کے جان و مال عزت و آبرو اور حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ملک میں رہنے والے تمام باشندوں کو بلا کسی تفریق اور امتیاز یکساں حقوق حاصل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں