پاکستان سے جس نے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی ،بیوفائی کرنیوالا رسواہوا،میر سرفراز بگٹی

سول سروس میں خواتین مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 9 ستمبر 2024 22:48

پاکستان سے جس نے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی ،بیوفائی کرنیوالا رسواہوا،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان سے جس نے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی اور جس نے بیوفائی کی اس کو اللہ نے اسے رسواکیا، سول سروس میں خواتین مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی دیکھا رہی ہیں صوبے میں پانچ خواتین ڈپٹی کمشنر جبکہ ایک اسسٹنٹ کمشنر ہیں تمام خواتین مردوں کی نسبت ایمانداری اور جانفشانی سے کام کر رہی ہیں ، گرلز کالج میں پروفیسر ناظمہ طالب کے نام پر بلاک بنائیں گے ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجوایٹ کالج کوئٹہ کے پہلے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانووکیشن میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی،کالج اساتذہ اور گریجوایٹس طالبات نے شرکت کی تقریب میں بی ایس پروگرام کے 15مختلف شعبوں سے فارغ التحصیل 381 پاس آوٹ گریجوایٹس میں گولڈ میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دین میں مرد و عورت کی تفریق کے بغیر علم حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے معاشرہ اس وقت تک تبدیل نہیں ہوسکتا جب تک خواتین تعلیم حاصل نہ کر پائیں ۔

انہوں نے کہا کہ سول سروس میں خواتین مردوں کی نسبت بہتر کارکردگی دیکھا رہی ہیں صوبے میں پانچ خواتین ڈپٹی کمشنر جبکہ ایک اسسٹنٹ کمشنر ہیں تمام خواتین مردوں کی نسبت ایمانداری اور جانفشانی سے کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے ملک کی خاطر ایمانداری سے کام کریں تاکہ معاشرہ ترقی کرے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ کرسکتا اور معاشرہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک خواتین پڑھی لکھی نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے میں بے نظیراسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت دنیا کی 200بہترین جامعات میں خواتین کو پڑھنے کے لئے بھیجا جائے گا ، ہر ضلع سی10 ٹاپ کرنیوالی بچوں اور بچیوں کو ہرشعبے میں تعلیم کے اخراجات اور سول شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی ۔انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان سے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی،اور جس نے بیوفائی کی اس کو اللہ نے رسواکیا جس کی واضح مثال بنگلہ دیش میں دیکھنے کو ملی ہے ۔وزیراعلی نے اعلان کیا کہ کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی یاد میں ایک ایجوکیشن بلاک بناکردیں گے،اس موقع پر وزیر اعلی نے گرلزکالج کی طالبات اوراساتذہ کیلئے 500 لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں