کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کا دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

منگل 12 نومبر 2024 16:49

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کا دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کا دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ ، زخمی مسافروں اور انکے لواحقین نے دہشتگردوں کے بم دھماکے کو بلوچ نسل کشی اور انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر 9 نومبر کی صبح ٹرین کا انتظار کرتے مسافروں پر دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا، بم دھماکے میں 27 افراد شہید اور 50 کے قریب زخمی ہوئے، زخمیوں اور انکے لواحقین نے دہشتگردوں کے بم دھماکے کو بلوچ نسل کشی اور انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا، ایک زخمی کے والد نے کہا کہ صبح 8:20 پر میرے بیٹے نے کال کی کہ بابا یہاں بہت زور دار دھماکہ ہوا ہے اور ہم زخمی ہوگئے ہیں، ہمارا دہشتگردوں کو یہ پیغام ہے کہ مظلوموں اور مسافروں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے، اس ظلم کی اجازت اسلام بھی نہیں دیتا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے زخمی قلی کا کہنا تھا کہ میں اسٹیشن پر قلی کا کام کرتا تھا اور میں دھماکے میں زخمی ہوگیا۔

میرے سوا میرے گھر والوں کیلئے کوئی بھی کمانے والا نہیں ،،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں