بلوچستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

کوئٹہ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورا س کے تدارک کے لئے صوبے بھر میں 2000کمیونٹی ہیلتھ والنیٹر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ ای پی آئی پروگرام کے تحت جامع منصوبہ بندی کے تحت پیش ورانہ ذمہ داریوں کے حامل افراد کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے عالی ادارہ صحت کے ادارہ برائے تدارک پولیو کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر نعمہ سعید عبد کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے مستحکم اور مربوط پالیسی کے تحت خدمات سرانجام دینا ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت بلوچستان کی اس کاوش کی تعریف کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لئے نئے متعارف کردہ نظام کے تحت پیشہ ورانہ افراد کی خدمات حاصل کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی خدمات ہمہ وقت دستیاب ہوں گی۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت نے بتایا کہ بلوچستان کے 11اضلاع میں الیکٹرانک ویکسینیشن شروع کررہا ہے جس سے پولیو کے موذی مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو کے علاوہ خسرہ کی وباء کا بھی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے اور اس حوالے سے بھی ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں