چیئرمین ولیم جان برکت کی زیرصدارت مجلس قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ قانون وپارلیمانی امور، پروسیکیوشن انسانی حقوق کا اجلاس

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

کوئٹہ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)چیئرمین ولیم جان برکت کی زیرصدارت مجلس قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ قانون وپارلیمانی امور، پروسیکیوشن انسانی حقوق کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان مجلس صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی، میرامان اللہ نوتیزئی، مولوی عطاء اللہ موسیٰ خیل، مجلس فتح محمد بلیدی، کشور احمد جتک اور محترمہ سپوژمئی اچکزئی نے شرکت کی۔

محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم ونسق کے حکام نے اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے ممبران کو دورہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد اور کراچی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین کی ہدایت کے مطابق تین اجلاس منعقد کرکے بلوچستان ہاؤسز سے متعلق رپورٹ مرتب کی گئی اس موقع پر چیئرمین ولیم جان برکت نے کہا کہ دورہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد اور کراچی کی بہتری کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا ہے اس حوالے سے تمام نکات پر بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سفارشات مرتب کرکے حتمی رپورٹ اسمبلی کو بجھوا کر محکمہ ملازمتہائے عومی نظم ونسق کو مزید کاروائی کے لئے بھیجا جائے۔ آخر میں چیئرمین ولیم جان برکت نے مرتب سفارشات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مزید تجویز یا سفارش پیش کی گئی تو اس پر بھی غور کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں