یونیورسٹی آف تربت اپنے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے جدید خطوط پر استوار مرحلہ وار پیشہ ورانہ تدریسی تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے گی،یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

کوئٹہ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف تربت اپنے اساتذہ کا استعداد کا بڑھانے کے لئے جدید خطوط پر استوار مرحلہ وار پیشہ ورانہ تدریسی تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف تربت کے زیر اہتمام پہلے مرحلے میںپانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Enhancement Cell Quality (کیو ای سی یونیورسٹی آف تربت اور لرننگ انوویژن ڈویژن آئی ڈی) ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبوربلوچ ، ڈین لاء،منیجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس ڈاکٹر منیراحمد گچکی، رجسٹرار ڈاکٹر حنیف الرحمان ،ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر گل حسن ،کنٹرولر امتحانات تنویر احمد، چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر گلزار علی شاہ بخاری ، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور نئے بھرتی ہونے والے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

، وائس چانسلر نے کہا کہ فیکلٹی ممبران یونیورسٹیوں کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اساتذہ کو ایڈوانس اسٹیڈیز کے لئے ملکی نامور یونیورسٹیوں کے علاوہ بیرون ملک یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے اسکالرشپ پر بھیجا جائے گا۔ پروگرام کوآرڈینیٹرو ماسٹر ٹرینر اور شعبہ انگلش کے چیئرمین شاہ میر بلوچ نے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کی تجزیاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کے انعقاد کا مقصدیونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونے والے فیکلٹی ممبران کو جدید تدریسی مہارتوں کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کراناہے تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہتر طور پرتربیت اور رہنمائی کرسکیں۔

بعدازاں اختتامی تقریب کے مہمان خاص پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں