بلوچستان کے عوام جلد خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

بلوچستان کے عوام جلد خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ
کوئٹہ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی رہیں بلوچستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے بلوچستان کے عوام جلد خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے انہوں نے عوام اور وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاوکلاء اس صوبے کا اثاثہ ہیں جنہوں نے فرائض کی ادائیگی میںہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا ہے چیف سیکرٹری کہا کہ انہوں نے وکالت کے پیشے سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا اور بعد ازاں بلوچستان میں خدمات سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی ریسٹ ہاؤس پشین میںایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ وہ بلوچستان سے خوشی اور محبت کو ساتھ لیکر جارہے ہیںانہیں توقع ہے بلوچستان آئندہ دنوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کریگا ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل حاجی عطاء اللہ لانگو اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی نے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی خدمات کو سراہااورسانحہ سول ہسپتال میں شہید وکلاء کے خاندانوں اور بچوں سمیت زخمی وکلاء سے ہمدردی اور معاونت پر انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے میں امن وامان کے قیام اور ترقی کے حوالے سے ایسا کردار ادا کیا ہے جسکی مثال نہیں مل سکتی۔

(جاری ہے)

ظہرانہ میںآئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کے علاوہ دیگر اہم سرکاری افسران سمیت بلوچستان بار کے صدر آصف ریکی بلوچستان کے وکلاء کے نمائندوں کے علاوہ جسٹس (ر)احمد خان لاشاری ،جسٹس (ر) کیلاش ناتھ کوہلی سابق چیف سیکرٹری عبدالحکیم بلوچ بلوچستان سروسز ٹریبونل کے چیئرمین شیر شاہ کاسی ودیگر بھی شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں