چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی کا کینری گاؤں کا دورہ

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

کوئٹہ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کینری گاؤں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے گرلز مڈل اسکول کنیری کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس نے بوائز ہائی اسکول کینری کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے اساتذہ کوہدایت کی کہ وہ بچوں کی پڑھائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور محنت ولگن سے اپنے فرائض ادا کریں۔ چیف جسٹس نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیںکیونکہ آپ ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انسپکشن منور احمد شاہوانی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خاران ظریف بلوچ کے علاوہ علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں