کوئٹہ ،ْایف سی کی خالی چیک پوسٹ سے بم برآمد،ناکارہ بنادیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 13:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پود گلی چوک پر ایف سی کی خالی چیک پوسٹ سے 6 سے 8 کلووزنی بم برآمدہونے کے بعد ناکارہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود گلی چوک سے فرنٹئیر کور (ایف سی )کی خالی چیک پوسٹ سے بالٹی میں نصب بم برآمدہوا جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بروقت ناکارہ بناتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیاجبکہ ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں