کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 سیکورٹی اہلکار زخمی

بدھ 1 مارچ 2017 11:01

کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 سیکورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) کوئٹہ میںسڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بی بی نانی زیارت کے مقام پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد جاوید، سپاہی قدرت اللہ اور عبدالروف زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر فرنٹیر کور ہسپتال پہنچادیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں