حلقہ پی بی 7زیارت سنجاوی کے ضمنی الیکشن میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 26 مارچ 2017 14:20

کوئٹہ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) حلقہ پی بی 7زیارت سنجاوی کے ضمنی الیکشن صاف و شفاف ، غیر جانبدارانہ اور پر امن ماحول میں کرانے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

59 پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور ایف سی تعینات کی گئی ہے تاکہ لوگ اپنی حق رائے دہی کا استعمال پر امن ماحول میں بغیر کسی خوف و خطر کر سکیں ۔واضح رہے اس حلقہ کی نشست گل محمد دمڑکی وفات کے بعد خالی ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں