صوفیا کے ماننے والے آئندہ الیکشن میںاہم کردار ادا کریں گے ،سردار مولانا محمد وزیرالقادری

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سردار مولانا محمد وزیرالقادری نے کہا ہے کہ صوفیا کے ماننے والے آئندہ الیکشن میںاہم کردار ادا کریں گے اتحاد اہلسنّت کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا گستاخانہ مواد رکوانے کیلئے مسلم ممالک کے سفیروں کا اعلانیہ خوش آئند ہے پاناما کیس کے فیصلے سے سیاست میں بھونچا ل آئے گاسردار مولانا محمد وزیرالقادری نے مزید کہا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اہل او ر دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے نظام مصطفی نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے رو گردانی کی جارہی ہے قیام پاکستان کے مخالفین کا وزیر اعظم کا اتحادی ہونا شرمناک ہے حامد سعید کاظمی پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو نی چاہیئے انتخابی اصطلاحات نہ ہو ئیں تو آئندہ الیکشن بھی شفاف نہیں ہونگے قومی خزانہ خالی اور حکمرانوں کی جیبیں بھرچکی ہیں کرپٹ افراد کا حکمران بن جانا قوم کی بدقسمتی ہے پاک فوج کے جوان اور افسر اپنی جانیں قربان کرکے ملک کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں سیاست کو تجارت بنانے والے قومی مجرم ہیں منی لانڈرنگ کے تمام راستے بند کرنے کا کڑا نظام بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں