صوبے بھر کے 33اضلاع میں24لاکھ 69ہزار143بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیںگے،کوارڈینٹر انسداد پولیوایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان

پیر 22 اپریل 2019 16:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) انسداد پولیوایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر راشد رزاق بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے 33اضلاع میں24لاکھ 69ہزار143بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائینگے،3روزہ مہم کے دوران صوبہ بھر میں 10ہزار977ٹیمیں جبکہ 8ہزار886موبائل ٹیمیں شامل ہونگی،مجموعی طورپر652فکسڈ سائٹ اور951ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیںگی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم سے شروع ہو گئی ہے جس کی تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے ایف سی،پولیس اور لیویز کی مدد حاصل کی جائے گی،سال2019میں اب تک 6پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پولیو وائرس کیسز میں4کے پی کے ایک پنجاب جبکہ ایک سندھ میں رپورٹ ہوا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں