کوئٹہ، کچلاک میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 22 جنوری 2018 14:58

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ضیاء الرحمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں