عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، میر اسد اللہ بلوچ کے تعاوں اور کوششوں سے ہسپتال کی حالت بہتر بنانے اور مزید ڈکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹرعبدالغفار بلوچ

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

کوئٹہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹرعبدالغفار بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے میر اسد اللہ بلوچ کے تعاوں اور کوششوں سے ہسپتال کی حالت بہتر بنانے اور مزید ڈکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل آفیسر اپنی اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضر ڈاکٹرز اور اسٹاف کی تنخواہیں بند کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی خاطر نہیں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی نائیٹ اور ایمر جنسی سروس کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور نائیٹ کے حوالے سے سینئراور جونیئر کا فرق ختم کردیا گیا ہے اورتمام ڈاکٹرز کو کو ڈیوٹی دینی ہوگی اسی طرح لیڈی ڈاکٹرز کی بھی نائیٹ کے حوالے سے طریقہ کار بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیرمتعلقہ گاڑیوں کے ہسپتال کے اندر داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس کے حوالے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کی بہتری کے لئے سب کو ساتھ دینا چاہیئے کیونک یہ کسی فرد وآحد کا نہیں ہے سارے پنجگور کا ہے اور لوگوں کا آخری سہارا ہے تاہم اس کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں