کوئٹہ، مختلف واقعات میں تین افراد جاںبحق ہوگئے ،سرکاری ذرائع

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) کوئٹہ کے علا قے نواں کلی میںایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ،پولیس ذرائع بدھ کوکوئٹہ کے علا قے نواں کلی یوحانہ آباد میں واجد نامی شخص نے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے مزید تحقیقا ت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء کوئٹہ کے علا قے کلی جیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حنیف نامی شخص جا ں بحق جس کی عمر 48سال بتائی گئی ہے ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء بولان کے علا قے مچھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق پولیس کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے مچھ میں دوران گاڑی سر وس کر رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میںزین اللہ نامی شخص جا ں بحق ہوگئے لاش کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں