کوئٹہ ، سریاب روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکرائو میں موٹرسائیکل سوار زخمی

منگل 22 جنوری 2019 16:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے باعث موٹرسائیکل سوار زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پل کے قریب تیزرفتارگاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا اور پولیس نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جاری کرکے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں