پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کا وڈیرہ شکر خان جتک کے انتقال پر اظہارِ افسوس

منگل 23 اپریل 2019 16:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خلجی،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ اور رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمان خیل کا پیپلزپارٹی سپورٹس ونگ کے جنرل سیکرٹری وڈیرہ محمد نواز جتک کے والد قبائلی رہنما وڈیرہ شکر خان جتک کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وڈیرہ محمد نواز جتک اور سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں