کوئٹہ ،شہباز ٹائون میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو افراد قتل، ملزمان فرار

بدھ 12 جون 2019 13:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) کوئٹہ کے علا قے شہباز ٹاو،ْن میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ شہباز ٹائون میں پرانی دشمنی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد صدام عمر30 سال جبکہ محمد زئی عمر29 سال موقع پرجاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لا شوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کوورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں