لورالائی ڈی جی خان روڈ پر ٹرک اور کارمیں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لورالائی ڈی جی خان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور کارمیں تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے، لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کو لورالائی مختر کے قریب ٹرک اور کار گاڑی تصادم ہو اجس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ، 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے لیویز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں