کامیاب جوان پروگرام میں دلچسپی نوجوان نسل کی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے،ملک عادل خان بازئی

منگل 10 دسمبر 2019 16:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لائژن اسسٹنٹ ملک عادل خان بازئی نے کامیاب جوان پروگرام میں نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر دلچسپی لینے اور لاکھوں فارمز جمع کرانے کو نوجوان نسل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کے مسائل کے ازالے کے ساتھ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے منگل کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار اور عملی زندگی میں کامیابی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سوارب روپے کی خطیر رقم سے کامیاب جوان کے نام سے انقلابی پروگرام شروع کیا ہے اور اب نوجوانوں کو دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے بلکہ ویب سائٹ پر موجود ایک نہایت ہی آسان فارم میں ذاتی معلومات اور قرضے کی رقم سے شروع ہونے والے مجوزہ کاروبار یا روزگار کی تفصیلات فراہم کرکے آن لائن ہی اپنے فارمز جمع کروا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی 64 فیصد آبادی 30سال کی عمر سے کم افراد پر مشتمل ہے اور کامیاب جوان پروگرام بیروزگاری سمیت نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں