بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مسائل کو اپنے قلم کی طاقت سے اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے میں اپنا کردارادا کیا ہے ،سر دار جبار خان خلجی

بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کوئٹہ پریس کلب اور صحافیوں کواپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے، بلوچستان صرافہ ایوسی ایشن کے چیئر مین و دیگر کا بیان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار جبار خان خلجی،سرپرست اعلیٰ حاجی علی محمد صراف،صدر عبدالہادی صراف،سینئرنائب صدر میرندیم شاہوانی صراف،جنرل سیکرٹری علی رضاصراف،پریس سیکرٹری صاحبزادہ صراف نے کوئٹہ پریس کلب کو اپنے قیام کے 50سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ تاجروں اور عوام کے مسائل کو اپنے قلم کی طاقت سے اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے میں اپنا کردارادا کیا ہے بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کوئٹہ پریس کلب اور صحافیوں کواپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ پریس کلب اور صحافیوں کوکوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تاجر اورعوام بہت سی مشکلات سے دوچار ہیں تاجروں اور عوام کے مسائل کو بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے میں اپنا اہم کردارادا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ صحافی آئندہ بھی مسائل اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل میں اپنا مثبت کردارادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور تاجروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافیوں اور تاجروں کے درمیان مثالی تعلقات رہے ہیں اورانشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔انہوں نے گولڈن جوبلی مکمل کرنے پر کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں