پاکستان کی قومی زبان اردو ہے ،نافذ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،ارباب ناصر حیدرکاسی

حکومت پاکستان کو چاہئے وہ سرکاری دفاتر میں تمام خط و کتاب اردو زبان میں کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے، چیئرمین پاکستان یوتھ پیس موومنٹ

منگل 19 جنوری 2021 17:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصر حیدرکاسی سے سرپرست اعلیٰ محبان اردو پاکستان عروبہ ادنان ،اور چیرمین محبان اردو نفاذ پاکستان محمد افضل نے منگل کو پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ارباب ناصر حیدرکاسی نے کہا کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے جسے نافذ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ سرکاری دفاتر میں تمام خط و کتاب اردو زبان میں کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔ انہوں نے کہا کہ محبان اردو پاکستان اور محبان اردو نفاذ پاکستان کی پاکستان میں اردو کو سرکاری زبان قراردینے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں