وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بی اے پی کی حکومت مضبوط و مستحکم ہے ،پانچ سال پورے کریگی ، شاہ زمان کاکڑ

جمعہ 22 جنوری 2021 16:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی ژوب کے صدرشاہ زمان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں بی اے پی کی صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اورانشاء اللہ اپنے پانچ سال پورے کریگی ، بی اے پی بلوچستان کے عوام کو صحت،تعلیم ،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے اورگزشتہ اڑھائی سال کے دوران صوبے میں ریکارڈرترقیاتی کام ہوئے ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ زمان کاکڑ نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اورصوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو زمین پر نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ وہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور اپنے ذاتی مفادات کیلئے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور جلسے کر رہی ہیں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت مضبو ط اور مستحکم ہے اورانشاء اللہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی اوراپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ پانچ سال بھی حکومت بنائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں