سی آئی اے نصیر آباد کی کارروائی میں چرس کے دو ڈیلرگرفتار،15کلو چرس برآمد

منگل 21 ستمبر 2021 14:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) سی آئی اے نصیر آباد نے کارروائی کے دوران 2 چرس ڈیلروں کو گرفتار کرکے 15کلو چرس برآمد کرلی جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی منشیات پکڑو مہم کے سلسلے میں ڈی آئی جی نصیر باد کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو ،ایس ایس پی نصیرباد عبدالحئی عامر بلوچ کی ٹاسک کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مرادجمالی گلاب خان شیخ کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج نصیر آباد سید حیدر شاہ ،محمد اکبر لہڑی، محمد انور ابڑو  اورمحمد عالم پندرانی کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر کلرک کالونی میں پولیس اہلکاروں پر مشتمل فرضی ٹیم بنا کر چرس کے ڈیلر مولا بخش بھنگر دلمراد گولہ تک رسائی حاصل کرنے کیلیے رابطہ کیا گیا ۔

فرضی سودہ طے کرنے کے بعد سی آئی اے نصیر آباد کی ٹیم نے دونوں ڈیلروں کو گرفتار کرکے 15کلو چرس برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں جن کی روشنی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔سی آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں