سمگلنگ کی کوشش ناکام ، کوئٹہ کسٹمز نے کرڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا، ترجمان

منگل 28 ستمبر 2021 14:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) کوئٹہ کسٹمز نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا کر کرڑوں روپے کا سامان برآمد کر کےمسافر بس کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کسٹمز کے مطابق ،سوراب کسٹمز اسٹاف نے کوئٹہ پنجگور روڈ پر گیدر کے مقام پر مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا گیا،غیر ملکی سامان میں ٹافیاں،  بسکٹ،  کریم بالائی، اور مختلف سائزاورقسم کی ٹائلز،وغیرہ شامل تھے کارروائی خفیہ اطلاعات کےبنیادپرکی گئی۔

ہے ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹم کم وسائل کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے ،قبضے میں لیا گیا سامان بمعہ کوچ  کی مالیت  دوکروڑ  ساٹھ لاکھ روپے بنتی ہے، کلکٹر کسٹمز عرفان جاویدنے کہا کہ سمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ،کارروائی پر کلیکٹر کسٹمز عرفان جاوید اور ایڈشنل کلکٹر  عمر شفیق نے ڈپٹی کلکٹر اکبر جان اور انسپکٹر احمد نواز زہرئ اور شوکت علی  اور دیگر  اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں