مستونگ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی سربراہی میں27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ریلی کا انعقاد

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) مستونگ  کے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی سربراہی میں27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک اسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ ایس پی نور محمد بڑیچ ودیگر تمام  سرکاری محکمہ جات کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں شر کت کی ۔

  ریلی کے شرکاء نے   مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کیا ۔

(جاری ہے)

27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی اسٹنٹ کمشنر عطاء المنیم بلوچ ایس پی مستونگ نے ریلی کی شرکاء سے خطاب  کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جبری طورپر  غیر قانونی جمائے ہوئے ہیں   27 اکتوبر کشمیریوں کیلئے ایک سیاہ دن ہے آج کے دن بھارت نے کشمیر میں اپنی افواج داخل کر کے ظالمانہ قبضہ جمالیا،  ہندوازم نظریہ کو تقویت اور مسلم نظریہ سے نفرت نے  غیر قانونی زیر تسلط  وادی میں مظالم کی انتہا کر دی، آج مقبوضہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جیل بن چکی ہے، گزشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں اکثریت مسلم آبادی کی نسل کشی جاری ہے،تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انشاءاللہ کشمیری ایک دن بھارتی قبضہ سے نجات اور آزادی حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے ،مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم عالمی دنیا اور عالمی انصاف و انسانی حقوق کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔


کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں