مستونگ ، ٹرک اور پک اپ میں تصادم ،3افراد جھلس کر جاں بحق

جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) مستونگ  کے علاقے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ٹرک اور پک اپ  میں تصادم کے بعدآگ لگنے سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر )محمدالیاس کبزئی، ایف سی 78ونگ کمانڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل ندیم عباس ، لیویز،فائر بریگیڈ اور  ایف سی حکام   بھاری نفری کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ  گئے،آگ  لگنےسے دونوں گاڑیوں میں سوار3افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔نعشوں کو نکالنے  کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں