ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی کاوشوں سے بولان میل بحال ہوئی ہے ، تحریک انصاف بلوچستان

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) :تحریک انصاف بلوچستان خواتین ونگ کی رہنما زولیخہ عزیز مندوخیل نے کئی سالوں سے بلوچستان سے بند بولان میل کوئٹہ ٹو کراچی کی بحالی کو خوش آئند قرار یاہےجوڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی کاوشوں سے بحال ہوئی ہے  بولان میل کی بحالی   کے باعث ناصرف عوام کو سستی اور آسان سفری سہولت میسر ہوئی بلکہ ریلوے سے منسلک کئی ملازمین اور کاروباری افراد کا روزگار بھی بحال ہوا ہے ۔

کافی عرصے سے عوام اور ریلوے ملازمین کا مطالبہ تھا کہ بولان میل کو بحال کیاجائے، اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زلیخہ عزیز مندوخیل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے عوامی مطالبےاور عوامی ضرورت کو مد نظررکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی توجہ بولان میل ٹرین بحال کرنے کی طرف مبذول کرائی جس سے بولان میل بحال ہوگئی،بولان میل ٹرین بحال ہونے سے بلوچستان کے ویران ریلوے اسٹیشنز دوبارہ بحال ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

   ڈپٹی اسپیکر نے عوام کو باور کرایا کہ بلوچستان سے بند دیگر ٹرینوں کو بھی وہ جلد بحال کروائیں گے جس سے عوام جلد مستفید ہوں گے ۔  عوامی ووٹوں سے آئے تحریک انصاف کے نمائندے ہمیشہ غریب عوام کی سہولیات اور آسانی کیلئے اقدامات میں مصروف عمل رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بولان میل کی بحالی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں