وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے ملک نصیر شاہوانی ،اختر حسین لانگو،اکبر بلوچ کی ملاقات ،قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے جمعرات کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ،ارکان اسمبلی،اختر حسین لانگو،اکبر بلوچ نے انکے دفتر میں ملاقات کی اور وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں