کوئٹہ، سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند، مریض رل گئے

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریض ریل گئے ۔ینگ ڈاکٹرز گرفتار ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی اور ان کے خلا ف درج مقدمات کے خاتمے کیلئے ہڑتال کی ، ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات میں سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں ہڑتال پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو دو روز کی مہلت دی تھی تاہم حکومت کی طرف سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز ایمرجنسی سروسز بھی بند کرسکتے ہیں۔دوسری جانب اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ عزیز جمالی نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہڑتال یا بائیکاٹ کا حق نہیں، ریڈ زون میں بیٹھے افراد کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا ، ان کے خلاف محکمانہ طور پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں