مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کے علاقے میں ایک مکان میں ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکیمیں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں