دکی ،کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث دو کانکن جاں بحق

منگل 18 جنوری 2022 15:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) دکی میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث دو کانکن جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق منگل کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کا رسی ٹوٹنے کے دو مختلف واقعات میں ٹرالی کی زد میں آکر اخترمحمد ولد خان محمد روح اللہ ولدروزی محمدقوم ہوتک سکنہ افغانستان جاں بحق ہو گئے کان انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں