کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان بلوچ سے بی این پی کے وفد کی ملاقات

جمعہ 20 مئی 2022 16:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کلی لعل آباد محمد حسنی کے یونٹ سیکرٹری چیئرمین محمد کریم محمد حسنی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں بی این پی کلی لعل آباد محمد حسنی کے یونٹ سیکرٹری چیئرمین محمد کریم محمد حسنی نے علاقے میں درپیش تعلیمی مسائل، صفائی کی صورتحال اور صحت کی سہولیات اور بی ایچ یو نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو علاج و معالجہ سے متعلق شہریوں کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز کلی لعل آباد محمد حسنی کے یونٹ سیکرٹری چیئرمین محمد کریم محمد حسنی کی قیادت میں وفد نے کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں علاقے کی تمام درپیش مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں طالبات کی تعداد تقریباًً 400 کے قریب ہے مگر کلی لعل آباد گرلز مڈل اسکول میں ٹوٹل ایک کمرہ اور دوٹیچرز تعینات ہے،انہوں نے کہاکہ بچیوں کو تعلیمی لحاظ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، اس موقع پر کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان بلوچ نے بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تمام مسائل کو فوری طور پر حل اور اس حوالے سے بہت جلد متعلقہ محکموں کے آفیسران سے رابطہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں