شالکوٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ اور دو خواتین پولیو ورکرز کی شہادت قابل مذمت ہے، خواتین پولیو رضاکاروں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، صوبائی وزیر صحت میرعبدالماجد ابڑو

جمعرات 18 جنوری 2018 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) صوبائی وزیر صحت میرعبدالماجد ابڑو نے کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین پولیو ورکرز کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیو رضاکاروں پر حملہ ناقابل برداشت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، خواتین پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، حملہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ صوبائی وزیر نے جاں بحق خواتین رضاکاروں کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں