کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 خواتین ورکرز جاں بحق

جمعرات 18 جنوری 2018 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو خواتین پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئیں ۔ دونوں خواتین آپس میں ماں بیٹی تھیں ۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں