مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کیا ،عبدالشکور مری

جمعرات 18 جنوری 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے مخدوش حالات میں صوبہ کے شورش زدہ علاقے خاران سے 2013ء کے عام انتخابات میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کرکے بلوچستان اسمبلی کا ممبر منتخب ہو کر ثابت کیا کہ وہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن آج رائے ونڈ میں بیٹھنے والی سیاسی قیادت انہیں 544 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ بننے کے بارے میں فکر مند ہیں اور ان کی آئینی اور جمہوری کامیابی کو برداشت نہیں کررہے لیکن ہم نے ہر مشکل وقت میں ملک قوم اور صوبے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے یہ بات انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے جمعرات کی شب گفتگو کے دوران کہی عبدالشکور مری نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے بلوچستان جو کہ کئی سالوں سے بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہے اور مختلف علاقے شورش زدہ ہیں جس طرح وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا حلقہ انتخاب بھی شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پر ہمارے نمائندے نے ملک اور قوم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئینی اور جمہوری طریقہ کار پر عمل کرکے 2013ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے الیکشن کے تمام مراحل مکمل کرتے ہوئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آگے بڑھتے رہے اور کامیابی حاصل کی جس کی بدولت وہ بلوچستان اسمبلی کے تیسری بار رکن منتخب ہوئے اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بھی فائزرہے اور اب منتخب عوامی نمائندوں نے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کا منصب سنبھالا ہے جس طرح رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت پشتونخوا اور نیشنل پارٹی کے سربراہان بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے منتخب ہونے پر بیٹھ کر فکر مند ہو رہے ہیں غلط کام ہوا ہے حالانکہ یہ جمہوری اور آئینی اقدام تھا جس کی بدولت وہ آج وزیراعلیٰ کے منصب پر بیٹھے ہوئے ہیں اور عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں