ہدایت الرحمان بلوچ کی نقیب اللہ مسعود جیسے بے گناہوں کے قتل کی مذمت ، بے گناہ افراد کو قتل کرنیوالوں کا محاسبہ کیا جائے

اتوار 21 جنوری 2018 20:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کراچی میں نقیب اللہ مسعود جیسے مظلوم وبے گناہوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بے گناہ لاتعلق افراد کو قتل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور قاتلوں کو کھڑی سزادیکر مظلوموں کی دادرسی کی جائیں نقیب اللہ مسعود کو قتل کرنے والے شہر کراچی کے امن امان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے یہ حکومتوں کے لاڈلے ہیں جس نے امن امان کو تباہ کرکے قتل وغار ت گری شروع کر دی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر زیادتی وظلم کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھائیگی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے مگر انہیں کسی خاص قوم ،طبقہ وعلاقے تک محدود نہ کیا جائے بلکہ حقیقی دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ملک بھر خصوصاًکراچی وپنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن کے نام پر امتیازی سلوک ،پروپیگنڈہ فی الفور بند کیا جائے عوام کے دل جیتنے کے بجائے نفرتوں وتعصب میں اضافہ کسی صورت ٹھیک نہیں ،جماعت اسلامی آپریشن وتلاشی کے نام پر پشتونوں وسادہ لوح افراد کو ٹارگٹ بنانے کے خلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

پشتون کو دہشت گرد ثابت کرنے کی روش دانشمندی نہیں یہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں تعصب پر مبنی منفی پالیسی سے قوم کو نقصان ہوگا حکومت سادہ لوح پشتونوں کی دل آزاری نہ کریں اور حقیقی دہشت گردوں کے خلاف دیانت داری سے آپریشن کریں تاکہ ملک میں امن بھائی چارہ اور اتفاق پیدا ہوجائیں جماعت اسلامی امن کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمہ اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کیساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں