کوئٹہ، مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، سابق ایس ایچ او ائیر پورٹ روڈ قتل ،سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،3مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 20:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ائیر پورٹ روڈ جاںبحق ہوگیا۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سریاب وملحقہ علاقوں سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایس ایچ او ائیرپورٹ روڈ فضل الرحمن کاکڑ کو قتل کردیا اورفرارہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔واضح رہے کہ فضل الرحمن کاکڑ سانحہ خروٹ آباد کے وقت ائیرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او تھے۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے سریاب وگردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں