کوئٹہ، ڈی جی نیب بلوچستان جمعرات کو کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کیلئے کھلی کچہری لگائیں

اتوار 21 جنوری 2018 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) ڈی جی نیب بلوچستان جمعرات کو کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے ، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی ہدایت پر ڈاریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان عرفان نعیم منگی جمعرات 25 جنوری کو عوامی شکایات کی شنوائی کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے،عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں، نیب کے قانون NAO1999 کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاء جائے گی جبکہ انفرادی نوعیت کے معاملات متعلقہ محکموں کو ریفر کیے جائیں گے کرپشن کے عفریت پر عوامی تعاون سے قابو پانے اور شکایت کے فوری ازالے کیلئے چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات سننے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں نیب کے تمام صوبائی سربراہان کو بھی ہدایت جاری کیں جس پر عملدرآمد کیلئے ڈی جی نیب بلوچستان بروزجمعرات 25 جنوری 2بجے سے 4بجے تک کرپشن سے متعلق شکایات براہ راست خود سنیں گے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی راہنمائی کے لئے متعلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ھوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے ڈاریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق تمام شکایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری ہر ماہ کی آخری جمعرات کو مستقبل بنیادوں پر لگائی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں